the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
ایک طرف ایشیا کی عظیم دینی دانشگاہ دارالعلوم دیو بند نے تمام سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کےلئے الیکشن تک اپنے دروازے بند کر لئے ہیں تو وہیں لکھنؤ میں واقع ایک دیگر عظیم دینی ادارہ دارالعلوم ندوۃ العلما نے سیاسی اپیل کر کے ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ ندوۃ العلما کے ڈین مولانا سلمان حسینی ندوی نے بی ایس پی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ مولانا کی اس اپیل پر مختلف طرح کے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔
حالانکہ بعض شیعہ و سنی علما یہ مانتے ہیں کہ سیاسی اپیلوں سے یا تو علما کو گریز کرنا چاہئے یا پھر متفقہ طور پرکوئی اعلان کیا جائے۔ لکھنؤ میں واقع دارالعلوم ندوۃ العلما بھی ایک ایسا دینی ادارہ ہے جو کسی بھی الیکشن میں کھل کر نہ تو کسی پارٹی کی حمایت کرتا ہے اور نہ ہی



مخالفت۔
لیکن اب یہاں کے ہی پریچنگ اینڈ انفارمیشن شعبہ کے ڈین مولانا سلمان حسینی ندوی نے مسلمانوں سے بہوجن سماج پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کر کے ملک بھر میں ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔
حالانکہ ان کی یہ اپیل ذاتی ہے اور ایکتا منچ نامی تنظیم کے سرپرست کے طور پر انہوں نے یہ اپیل کی ہے لیکن چونکہ مولانا کا تعلق ملک کے ایک عظیم الشان ادارے سے ہے اور خود مولانا بھی ایک بلند پایہ عالم دین ہیں، اس لئے ان کی اس اپیل کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
خیال رہے کہ مولانا سلمان حسینی ندوی کی کسی خاص پارٹی کے حق میں اپیل کودیگرعلما نے نامناسب بتایا ہے۔ شیعہ رہنما مولانا یعسوب عباس کا کہنا ہے کہ مسلمان کسی مولانا یا سجادہ نشین کی اپیل پر نہیں بلکہ ترقیاتی کاموں و فلاحی اسکیموں کے مدنظر ووٹ ڈالتے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.